عالمی یوم معذور پر الخدمت سندھ کے تحت خصوصی تقریب کا انعقاد

ٹھٹھہ: دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا ۔ الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ کے تحت معذروں کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ٹھٹہ: معذوروں کے عالمی دن پر الخدمت فاؤندیشن سندھ کے تحت وہیل چیئر تقسیم کی تقریب سے مقررین خطاب کررہے ہیں

الخدمت میڈیکل سینٹر مکلی میں منعقدہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن راﺅبلال شاہد ، الخدمت شعبہ کمیونٹی سروسز کے ڈائیریکٹرعبد الرحمان ُفدا ،ڈی ایچ او عبدالفتاح مہر، سوشل ویلفیئر آفیسر خدا بخش بہرانی ، ڈائیریکٹر اسپیشل ایجوکیشن امان اللہ جکھرو ، امیر جماعت اسلامی عطاالرحمان نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس دن کا مقصد معذور وں کے مسائل اور معذور افراد کے بنیادی حقوق کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے، جو معذور افراد کو سماج کے دھارے سے جوڑنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ سماج میں معذور افراد اکثر امتیازی سلوک کے شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی حالت عام انسانوں جیسی نہیں ہوتی ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرہ معذور افراد کو سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی ہر پہلو سے حالات سے جوڑنے کے لیے مناسب اقدام کرے۔اس موقع پر الخدمت فاو ¿نڈیشن سندھ کے مینیجر کمیونٹی سروسز سید مقبول عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، وہیل چیئر کی تقسیم پہلا قدم ہے، ایک خودانحصار زندگی کی خاطر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے معذور افراد میں اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کو حقوق انسانی اور مسرت کے یکساں لمحات کی فراہمی کے لیے اقدام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معذور افراد معاشرے میں اپنی حصہ داری کو بخوبی ادار کر سکے۔ہر شخص بے روزگاری،بیماری،معذوری،بیوگی، بڑھاپا یا قابو سے باہر کے حالات اور زندگی کی دیگر بحرانی حالات میں تحفظ کا حق رکھتا ہے

کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس

الخدمت فاؤندیشن سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری کی صدارت میں ہورہاہے

کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 2 جنوری 2016ئ کوقباءکمپلیکس گلبرگ کراچی میں صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری کی زیر صدارت ہوا۔جس میں ہنگامی امداد، صحت،تعلیم،کفالت یتامیٰ، صاف پانی، روزگار اور سماجی خدمات کے شعبوں کے ڈائریکٹرسید محمد یونس،ڈائریکٹر عبدالرحمن ،خیر محمد تنیو،انجینئر عمر فاروق ڈاکٹر مقصود احمد اور معانین نے شرکت کی۔ دوران اجلاس 2015ءمیں مذکورہ شعبہ جات میں کیے گئے کام کا جائزہ لیا گیا اور 2016ءکے لیے منصوبہ عمل کا جائزہ منیجروایڈمن آپریشن فیصل رضوان نے پیش کیا جس کے مطابق شعبہ ہنگامی امداد کے تحت ضرورت کے مطابق والینٹیئر ٹریننگ ورکشاپ ، تمام اضلاع میں 50-50والینٹیئر کی رجسٹریشن اور 2اضلا میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم کیے جائیں گے۔شعبہ صحت کے تحت جیکب آباد اور سکھر میں میڈیکل سینٹر۔ میٹر نٹی ہوم اور آئی کیئر سین ٹر قائم کیے جائیں گے۔میڈیکل سینٹر اینڈ پیتھالوجی لیب سکھر، شکارپور، ٹھٹہ، کندھ کوٹ اورشہداد کوٹ میں قائم کیے جائیں گے۔لیب کلیکشن پوائنٹ سکھر ، عمر کوٹ، میر پور خاص و دیگر دو اضلاع میں ۔ مفت آئی کیمپ سکھر ، جیکب آباد،تھر پارکر، جھڈو اور ٹنڈو آدم میں لگائے جائیں گے۔سکھر اور لاڑکانہ کے لیے ایمبولینس حاصل کی جائیگی۔38ایمبولینس کی نگرانی کا نظام مرتب کیاجائے گا۔ شعبہ فراہمی آب کے تحت تھر پاکر میں 100کمیونٹی ہینڈ پمپ،50کنوئیں،50الیکٹریکل سولر سبمرزبل پمپ اور تمام منصوبوں کی میپنگ اور اسٹیٹس تیار کیاجائے گا۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں 100ہینڈ پمپ،25کمیونٹی ہینڈ پمپ،10کنوئیں،17واٹر فلٹریشن پلانٹ تنصیب کیے جائیں گے۔شعبہ تعلیم کے تحت100طلبہ و طالبات کو الفلاح اسکالر شپ،1500 طلبہ کو تعلیمی اشیا ،25مستحق طلبہ کو مٹھی ہاسٹل میں مفت تعلیم، رہائش ، طعام وغیری کی سہولت فراہم کی جائیگی۔16چونرا سکولوں کو جدید تقاضو سے ہم آہنگ کیاجائیگا۔ایک تعلیم بالغان،ایک دسترکاری سینٹر اور 10اسلامک سینٹر بنائے جائیںگے۔ شعبہ کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 100یتامیٰ کا کلسٹر ،7ڈونر کانفرنس،ایک آغوش سینٹر تعمیر کی منصوبہ بندی کی جائیگی۔شعبہ مواخات کے تحت تھر پارکر،عمر کوٹ،ٹھٹہ، میر پور خاص ، بدین، خیر پور اور سانگھر میں 200ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہم کیے جائیں گے۔شعبہ سماجی خدمات کے تحت رمضان المبارک میں 1000قیدیوں کے لیے افطار اور عید گفٹ کا اہتمام کیاجائیگا،2500مستحق خاندانوں کو رمضان راشن اور1500افراد کو عید گفٹ ،2500خاندانوں کو ونٹر پیکج ۔عیدالاضحیٰ پر فی سبیل اللہ قربانی کے تحت200گائے اور 100بکروں کاگوشت مستحق خاندانوں میں تقسیم کیاجائیگا۔150معذور افراد کو وہیل چیئرفراہم کی جائینگی۔شعبہ اقلیتی ونگ کے تحت اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر 1000مستحق خاندانوں میں راشن اور تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔

کرسمس پرالخدمت کے تحت 300مسیحی خاندانوں میں راشن تقسیم

جیکب آباد: کرسمس کے موقع پر الخدمت کے تحت مسیحی برادی میں جماعت اسلامی کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی راشن تقسیم کررہے ہیں

سکھر/شکار پور/جیکب آباد:بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی ؒ جناح کے فرمان کے مطابق آئین پاکستا ن میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی، تقریبات سمیت انسانی حقوق کے حوالے سے آزادی اورسہولیات میسر ہیں۔الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان ، وطن عزیز میں آبادتمام اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے جذبے کے ساتھ اقلیتوں کے تہواروں پرتقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔کرسمس کے موقع پر24دسمبر کو سکھرمیںسینٹ سیویئر چرچ کوئنزروڈپرتقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی محمد دین صدر عشر زکوٰة ضلع سکھر تھے،تقریب میں خیر محمد تنیو،غلام غوث بخای،امیر جماعت اسلامی سکھر سرفراز احمد صدیقی، ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈاکٹر ظہیر عمر،پادری بشیر منیر،پادری جاوید گل اور رکن مینارٹی ونگ الخدمت سندھ ڈاکٹر شنکر لال موجود تھے۔شرکا نے 10ہندو خاندانوں سمیت 100مسیحی خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔شکار پور میں تقریب کریس گلوریس چرچ، کرسچن کالونی اولڈ صدر بازار میں ہوئی جس میں خیر محمد تنیو،امیر جماعت اسلامی شکار پورمولوی صدالدین مہر،عبدالسمیع،پاسٹر آصف،چوہدری جلال مسیح،جئے پال داس اور ڈاکٹر شنکر لال نے 100مسیحیخاندانوں میں راشن تقسیم کیا ۔اس کے علاوہ ضلع جیکب آبادکے چرچ دیووکٹرنیوٹن میموریل چرچ نزد ایس ایس پی ہاو¿س روڈ فیملی لائن میں عبدالحفیظ بجارانی ، غلام حیدر پیرزادہ،حافظ عبدالغنی،غوث بخش لاشاری،محمد عمر،رام لال اور ڈاکٹر شنکر لال نے 100مسیحی خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔تقریبات میں مقررین نے پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاپر زور دیا کہ وہ دنیا تک یہ پیغام پہنچائیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو نہ صرف حقوق حاصل ہیں بلکہ الخدمت فاﺅنڈیشن جیسے ادارے اُن کی خوشی غمی کے ساتھی بھی ہیں۔جبکہ پڑوسی ملک میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر حکمران جماعت کی نگرانی میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں،مقررین نے کہا کہ ماہ ستمبر میں تھدڑی کے موقع پر اورنومبر میں ہندوبرادری کے تہواار دیوالی پر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص صاحب نے مختلف اضلاع کے مستحق ہندو خاندانوں میںدیوالی گفٹ کیے تھے۔ الخدمت کے متعدد شعبوں سے اقلیتی برادری کے افراد بھی بڑی تعداد میں مستفید ہورہے ہیں۔

الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت نبی کریم کی سیرت پر سرگرمیاں

ب

بدین: الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت نبی کریم کی سیرت پر ایک بچی نعت خوانی کررہی ہے

چوں نے نبی کریم کی سیرت پر تقاریر، نعت اور ذہنی آزمائش کے پروگرام میں حصہ لیا
بانی پاکستان کے یوم ولادت پر ٹنڈو الہیار میں ”ہمارا قائد“کے عنوان سے تقریب ہوئی
یتامیٰ میں عبداللطیف کھوسہ،راو¿ جاید اور صہیب فاروق نے انعامات تقسیم کیے
بدین /ٹنڈوالہیار:الخدمت آرفن کیئرپروگرام سندھ کے تحت ضلع بدین اور ٹنڈو الہیار میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں رجسٹرڈ بچوں نے شرکت کی۔ بدین میں سیرت النبی کے پروگرام کی صدارت صدر الخدمت ضلع بدین عبداللطیف کھوسو نے کی۔ پروگرام میں بچوں کے درمیان تقاریر،نعت اور کوئزکے مقابلے ہوئے۔ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ عبداللطیف کھوسو نے یتامیٰ کو نبی کریم کی سیرت اور آپ کی بچوں سے محبت و شفقت کی آگاہی فراہم کی۔ صدر ضلع نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو شاباشی دی۔علاوہ ازیںالخدمت آرفن کیئر پروگرام سندھ کے تحت ضلع ٹنڈوالہیار میں 25 دسمبر کو مقامی آرفن بچوں کیلیے سرگرمی بعنوان ”ہمارا قائد“منعقد کی گئی۔ اس موقع پر نہ صرف قائد اعظم کے حوالوں سے بچوں میں مصوری، نغمے اور تقاریر کے مقابلے ہوئے بلکہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی پہ بھی نعت و کوئز کے مقابلہ جات کروائے گئے۔تقریب میں مہمان خصوصوی امیر جماعت اسلامی شہر راو¿ جاوید اور آرفن کیئر کوارڈنیٹر صہیب فاروق نے بہترین کارکردگی پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔